Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ سے سینیٹ کی خالی نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

سندھ سے سینیٹ کی دو خالی جنرل نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق  سندھ سے سینیٹ کے 2جنرل سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے شیڈوپ مطابق اتوار(3 مارچ 2024) تک پیپلز پارٹی کے جام سیف اللہ خان ، محمد اسلم ابڑو، وقار مہدی اور مختیار احمد دھامرا عاجز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ، شازیہ سہیل اور جمیل احمد نے بحیثیت اُمیدوار کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور ریٹرننگ آفیسر شریف اللہ کے  پاس  جمع کرائے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے  کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 مارچ 2024 کی جائیگی۔ سندھ سے سینیٹ کی دو جنرل نشستیں پیپلز پارٹی کے نثار احمد کھوڑو اور جام مہتاب حسین ڈھر کے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے سے خالی ہوئی ہیں۔

جاری شیڈول کے مطابق 5  مارچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 7  مارچ تک منظور یا مسترد کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع اور 9 مارچ تک فیصلے ہونگے اور اسی روز امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری ہوگی۔

امیدوار 10 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 14 مارچ کو صبح شام 4 بجے تک سندھ اسمبلی عمارت میں پولنگ ہوگی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts