Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت کے ساتھ ڈیل کے بعد ڈی ایچ اے نے سپریم کورٹ میں دائر زمین سے متعلق اپیل واپس لے لی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ حکومت کے خلاف دائر ڈی ایچ اے کی زمین سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔ ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت کے ساتھ ڈیل کے بعد اپیل واپس لے لی۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے اسفتسار کیا کہ اتنی بڑی رقم ہے، معاملہ کیسے طے ہوا؟ کیا ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت کو پیسے دیئے ہیں؟ جب ریونیو بورڈ کا دعویٰ کروڑوں روپے کا تھا تو سیٹلمنٹ کیسے ہوا یہ بتائیں۔

سندھ حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2011 میں سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ ڈی ایچ اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2 کروڑ 72 لاکھ روپے کی سندھ حکومت کو ادائیگی کی گئی۔

ملیر ریور پروٹیکشن آرڈیننس کےنام  پرزمین کا قبضہ ڈی ایچ اے سے لیا گیا، سندھ حکومت نے 282 ایکڑ متبادل زمین  دینے کی یقین دہانی کرائی۔ 

سندھ حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ سن 2000 میں کینسیلشن آف الاٹمنٹ آرڈیننس آگیا جسکےتحت سندھ حکومت نےاپنا حق اختیارکیا

وکیل ڈی ایچ اے کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لینڈ آرڈینس کے تحت الاٹمنٹ منسوخ کی کیونکہ کم قیمت پر زمین الاٹ ہوئی تھی اور سندھ حکومت نے نئے ریٹ کے مطابق رقم کا تقاضا کیا۔

ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت کے لینڈ آرڈیننس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے کی درخواست مسترد کردی تھی اور پھر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts