حکومت سندھ نے قومی ادارہ برائے امراض قلب "این آئی سی وی ڈی” کا نام تبدیل کرکے سندھ ادارہ برائے امراض قلب "ایس آئی سی وی ڈی” رکھنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈان پیپر اور اے آر وائی نیوز پر شائع کردہ اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے جس میں این آئی سی وی ڈی کا نام تبدیل کرکے ایس آئی سی وی ڈی رکھنے دعویٰ کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بات کا سمجھنا ضروری ہے کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی دو الگ الگ مینڈیٹ کے تحت چلائے جاتے ہیں۔ کسی بھی انسٹی ٹیوٹ کا نام ایک سے دوسرے میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے اور دونوں کو ان کے متعلقہ گورننگ باڈیز چلا رہے ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے سیٹلائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ اور ان کو ایک ایکٹ کے ذریعے قائم کردہ ادارہ ایس آئی سی وی ڈی کے حوالے کر دیا گیا۔
سندھ حکومت کے بیان میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ اس طرح کی خبریں غیر ضروری طور پر اشتعال انگیز ہیں اور تمام صحافیوں سے گزارش ہے کہ ایسی معلومات شائع کرنے سے پہلے محکمہ صحت کے میڈیا اہلکاروں سے ضرور چیک کریں۔