سندھ حکومت کا کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان

حکومت سندھ نے کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔۔  ایڈمنسٹریٹر کراچی اور وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے معاون خصوصی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سوشل میڈیا پوسٹ میں متاثرین کے لئے خوشخبری سنائی۔


مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ دونوں مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائے گی اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کردی جائے گی۔


مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔


واضح رہے چند ہفتوں قبل کراچی کی دو بڑی مارکیٹ کوآپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹ میں آتشزدگی کے باعث دکانیں مکمل جل کر خاک ہوگئی تھیں اور تاجروں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا تھا۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts