سندھ حکومت کا کراچی کیلئے 15 سے 20 مزید الیکٹرک بسیں خریدنے کا فیصلہ

شہرقائد میں الیکٹرک بسوں کی کامیابی کے بعد سندھ حکومت نے کراچی شہر کیلئے مزید 15 سے 20 الیکٹرک بسز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز بس منصوبہ کامیاب رہا ہے، پنک بس کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے، کراچی کے لیے مزید 15 سے 20 الیکٹرک بسز کی خریداری کی جائے گی۔

ملاقات میں کراچی کے دوسرے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی اور تمام مسائل کو حل کرنے اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی جانب سے کہا گیا کہ ملیر میں بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے لیے زمین کی منتقلی کا مسئلہ ہے جس پر سہیل راجپوت نے وفد کو منصوبے کو مکمل کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ پر کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ سمیت کئی محکموں کی انسٹالیشن موجود ہے، چیف سیکریٹری نے تمام یوٹیلٹی انسٹالیشن کی منتقلی کو یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ وفد کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts