Search
Close this search box.

سندھ حکومت پر 9 ارب سے زائد واجبات، فوری ادائیگی نہ کی تو گرمی میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہے، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو واجبات فوری ادا کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ کے الیکٹرک نے تنبیہ کی ہے کہ اگر فوری ادائیگی نہ کی تو گرمی میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی سے متعلق سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری توانائی سندھ اور میئر کراچی کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق جنوری سے ادائیگیاں نہیں کی گئی ہیں۔ کراچی واٹربورڈ کو کے الیکٹرک کو 5 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ سندھ حکومت پر مجموعی طور پر 9 ارب 20 کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔ 

کے الیکٹرک نے خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنی کو مالی بحران کا سامنا ہے۔ شرح سود بلندترین سطح پر ہے،کے الیکٹرک قرض نہیں لے سکتی۔

خط کے مطابق مالی بحران کے باعث کے الیکٹرک کو مرمت و بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ فوری ادائیگی نہ ہوئی تو گرمیوں میں نیٹ ورک بیٹھ سکتا ہے اور بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ سکتا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں