سندھ حکومت نے پرائیوٹ اسکولوں پر خصوصی دنوں کے نام پر اضافی فیس لینے پابندی عائد کردی

حکومت سندھ نے پرائیوٹ اسکولوں پر مختلف پابندیاں عائد کردیں۔ نجی اسکولوں میں خصوصی یونیفارم، اسٹیشنری، سمیت دیگر اشیاء فروخت کرنے، خصوصی دنوں کے نام پر اضافی فیس کی وصولی، اور دو ماہ کی فیس ایک ساتھ لینے پر بھی پابندی عائد کردی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے نجی اسکولوں پر پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جسکے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے تحت چلنے والے تمام پرائیوٹ اسکول خصوصی دنوں کے نام پر بچوں سے اضافی فیس وصول نہیں کرسکیں گے۔

تمام نجی اسکولوں کو نوٹس بورڈ پر اسکول کی فیس کا ڈھانچہ آویزاں کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ کسی بھی اسکول کو دو ماہ کی تنخواہ ایک ساتھ لینے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی 5 سال کے اندر اسکول یونیفارم تبدیل کریں گے۔

اسکولوں کو یونیفارم تبدیل کرنے سے پہلے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔ وقت پر فیس ادا نہ کرنے پر طالب علموں کو سزا، جرمانہ یا امتحان میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی اسکول والدین کو مخصوص اسٹور سے خصوصی یونیفارم، اسٹیشنری خریدنے پر مجبور نہیں کرے گا۔ اسکول کے لوگو اور اسٹیکر والی کتابیں یا کاپیاں فروخت کرنے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کو والدین کو اپنے اسکول سے خصوصی یونیفارم اور اسٹیشنری خریدنے پر مجبور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید برآں، اسکول والدین یا طالب علموں کو کسی خاص اسٹور سے یونیفارم اور اسٹیشنری خریدنے پر مجبور نہیں کر سکتے

ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز رجسٹریشن پروفیسر سلمان رضا نے کہا کہ یہ فیصلہ والدین اور طلباء کی بار بار کی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔ پروفیسر سلمان رضا کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکول کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts