سندھ حکومت اورنگی اور گجرنالہ کے6932 متاثرین کو میں 80 گز کے پلاٹ دے گی، کنسٹرکشن کیلئے تقریباً 7 ارب روپے ادا کئے جائیں گے، رپورٹ عدالت میں جمع

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اورنگی اور گجرنالہ متاثرین کو پلاٹس اور معاوضے کی عدم ادائیگی کا معاملے کی سماعت ہوئی۔ متاثرین نے سپریم کورٹ کے باہر بڑی تعداد میں احتجاج بھی کیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جسکے مطابق سندھ حکومت 6 ہزار 9 سو 32 متاثرین کو ایم ڈی اے میں 80 گز کا پلاٹ دے گی، پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ کنسٹرکشن کی رقم بھی ادا کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 6 ہزار 9 سو 32 متاثرین کو 80 گز کا پلاٹ اور کنسٹرکشن کے لیے 10 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے، متاثرین کو کنسٹرکشن کی مد میں تقریباً سات ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔

کمشنر کراچی کو معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، پلاٹ اور کنسٹرکشن کی رقم ادا کرنے کے لیے 6 ماہ وقت درکار ہے۔

نالہ متاثرین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت نے اپنے کنسلٹنٹ سے کنسٹرکشن کا تخمینہ لگوایا ہے، عدالت نے کنسٹرکشن کا تخمینہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے لگوانے کا کہا تھا۔ ہمارے حساب سے 2.5 ملین کنسٹرکشن کی رقم بنتی ہے۔

دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہم نے ایسی لیے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے کنسٹرکشن کا تخمینہ لگوانے کا کہا تھا جس پر نالہ متاثرین کے وکیل نے کہا کہ ہم نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے کنسٹرکشن کا تخمینہ لگوایا ہے 37 لاکھ روپے بتایا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے عدالت کو بتایا کہ جو سیلاب متاثرین کے گھر پر رہے ہیں تین لاکھ میں دو کمروں کا گھر بن رہا ہے، سندھ کابینہ کا آج اجلاس ہے کنسٹرکشن کے پیسوں کا مسئلہ وہاں رکھیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے چیف سیکریٹری سندھ سے کہا کہ متاثرین آپ کے اپنے لوگ ہیں انہیں آپ ہی نے بسانا ہے، ویسے ہی ہرچیز مہنگی ہوچکی ہے، سیمنٹ سریا سب مہنگا ہوگیا ہے، متاثرین باہر آکر روزانہ احتجاج کرتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ متاثرین کی بحالی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری پوری کریں، متاثرین کو ایم ڈی اے میں پلاٹ دیں،لیز اور پوزیشن دیں گے تو مسلہ حل ہوگا۔ 

عدالت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے 80 گز کے پلاٹ کی کنسٹرکشن کا تخمینہ لگوانے کا حکم دے دیا اور 8 اپریل تک پاکستان انجینئرنگ کونسل سے کنسٹرکشن کا تخمینہ لگوا کر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts