سندھ اور بلوچستان میں سونامی کا خدشہ

سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر سونامی کا خطرہ منڈلانے لگا۔ محکمہ موسمیات نے سمندر میں زلزلہ اور سونامی کے خطرہ سے آگاہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مکران کی ساحلی پٹی پر فالٹ لائن پر اتنی توانائی جمع ہوگئی جو کسی بھی وقت زلزلہ کا باعث بن سکتی ہے اور اسکے نتیجہ میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں سونامی آسکتا ہے۔

گزشتہ روز بھی ضلع گوادر اسکے گردنواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گوادر میں آنے والے زلزلہ کی شدت 5تھی جس کی گہرائی 25کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے مکران سبڈکشن زون میں شدید زلزلہ اور سونامی سے بھی خبردار کردیا ہے۔

مکران کے ساحل سے 50کلومیٹر دو ر ایک سبڈکشن زون ہے جہاں توانائی کی زیادہ مقدار جمع ہوچکی ہے۔ اسکی حیثیت ایک ایٹم بم جیسی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔بحیرہ عرب میں سونامی آنے کی صورت میں گوادر  اور مکران کا ساحل سب سے زیادہ متاثر ہوگا اور کراچی بھی اسکی لپیٹ میں آسکتا ہے اور ایسا ہونے میں زیادہ دیر بھی نہیں لگے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سبڈکشن زون پر 8 یا اس سے زائد شدت کا زلزلہ آسکتا ہے اسکے صحیح وقت کا تعین کرنا مشکل ہے لیکن مکران کی ساحلی پٹی پر زلزلہ کا وقت آپہنچا ہے۔مکران کی ساحلی پٹی پر 1944 میں زلزلہ اور پھر سونامی آیا تھا جسکے نتیجہ میں 4ہزار اموات ہوئیں اور سبڈکشن زون اپنا قدرتی ٹائم اسکیل مکمل کرچکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عوام کو اس سلسلے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے کہ گھربناتے وقت یہاں متوقع زلزلہ کو مدنظر رکھیں  کہ یہاں کتنی شدت کا زلزلہ آسکتا ہے اور پھر سونامی کی لہریں پیدا ہوسکتی ہیں۔ زلزلہ آنے کی صورت میں نقل مکانی کرنے کے بجائے متاثرہ مقام پر محفوظ پناہ گاہیں ڈھونڈنی چاہیں۔ 
Spread the love
جواب دیں
Related Posts