سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سید قائم علی شاہ جیلانی 1970 سے 2024 تک سنیٹر، رکن قومی اسمبلی اور 8 مرتبہ رکن اسمبلی، تین بار وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر کے ساتھ ساتھ اس وقت پاکستان کے بزرگ ترین رکن ہونے کا اعزاز ہے اور سید قائم علی شاہ جیلانی 1973 کی آئین کمیٹی کے واحد متحرک رکن ہیں۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پانچویں بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ سید مراد علی شاہ کے پاس پاکستان میں تین بار مسلسل وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز بھی ہے۔ سندھ اسمبلی میں ریکارڈ 60ارکان پہلی مرتبہ سندھ کے سب سے بڑے ایوان کا حصہ بن رہے ہیں ۔
سندھ سے صوبائی اسمبلی کی 130میں سے 48جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے تین ارکان کو اس ایوان کے سب سے سینئر رکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،جن میں سید قائم علی شاہ ،نثار کھوڑو نادر مگسی شامل ہیں۔ نثار کھوڑو اور نادر مگسی بھی آٹھویں مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
موجودہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج ساتویں مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پیپلزپارٹی کے ہی ڈاکٹر سہراب سرکی چھٹی مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔
موجودہ نومنتخب سندھ اسمبلی میں صرف پیپلزپارٹی کے 10ارکان ایسے ہیں جو 5ویں مرتبہ عوام کے منتخب کردہ ایوان کا حصہ بن رہے۔ خاتون رکن سندھ اسمبلی ہیراسماعیل سوہو پانچویں دفعہ ایم پی اے بنے ہے۔
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے 13ارکان جن میں سے ایک خاتون سجیلا لغاری ہیں جو چوتھی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن پر ایوان میں پہنچ رہے ہیں۔
سولویں سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان میں 21ایسے ہیں جو تیسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے تاریخی ایوان میں پہنچے ہیں۔ جن میں سے 13جنرل نشستوں پر تیسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔
نومنتخب سندھ اسمبلی کے جنرل و مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 52ارکان کو دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن بننے کا اعزاز مل رہاہے۔
نومنتخب سندھ اسمبلی ارکان میں شامل فریال تالپور، ڈاکٹرعذرا فضل، شیر محمد بلالانی، سید قائم علی شاہ جیلانی، عبدالوسیم، نزہت پٹھان، صابر قائمخانی قومی اسمبلی، نثار کھوڑو، ڈاکٹر کھٹومل، یوسف بلوچ، ہری رام سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
اقلیتی نشستوں پر سندھ اسمبلی میں آنے والے ڈاکٹر کھٹو مل جیون تیسری اور رانا ہمیر سنگھ پانچویں مرتبہ اس ایوان کے رکن بنے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی تاریخ میں ریکارڈ 61ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے ایوان کا حصہ بن گئے ہے۔
پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر جنرل و مخصوص نشستوں پر سندھ اسمبلی پہنچنے والے 24ارکان ایسے ہیں جن کو پارلیمانی سیاست،قانون سازی کا تجربہ نہیں اور پہلی مرتبہ کسی ایوان کا حصہ بن رہے ہیں۔
پی ٹی آئی حمایت یافتہ 9آزاد ارکان پہلی مرتبہ منتخب ایوان کا حصہ بنیں گے۔ ایم کیوایم کے 24ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے ہیں جن میں 19جنرل نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن اور عمر فاروق بھی پہلی بار سندھ اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے دو ممبران دوسری، جبکہ ایک رکن پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔