مستقبل کے حالات دکھانے کیلئے مشہور امریکی کارٹون سیریز سمپسنز کی ایک اور پیشگوئی درست ثابت ہورہی ہے۔ سمپسنز کارٹون نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع سے سالوں پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔
سمپسنز سیریز کے 1998 میں نشر ہونے والے ایک کلپ میں سوویت یونین کی واپسی اور نئی سرد جنگ چھڑنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ یہ کارٹون 29 مارچ 1998 کو نشر سمپسنز ٹائیڈ کے نام سے نشر کئے گئے۔
کارٹون میں دکھایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر یہ انکشاف کرتے ہیں کہ سوویت یونین کا انہدام امریکا کو دھوکا دینے کی محض ایک چال تھی۔ کارٹون میں روسی صدر کو دنیا سے سرمایہ داری کا عہد کرتے دکھایا گیا۔
سمپسنز شورنرال جین نے ماضی میں کی گئی اس پیشگوئی کے حوالے سے کہا کہ یہ پیشگوئی کرنا مشکل نہیں تھا۔ تاریخی جارحیت کبھی ختم نہیں ہوتی اور آپ کو انتہائی چوکس رہنا ہوتا ہے 1998 میں جب یہ کِلپ نشر ہوا تو شاید یہ امریکا اور روس کے مابین تعلقات پر مبنی تھا۔
روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے سمپسنز کارٹون کا یہ کلپ سوشل میڈیا سے پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس سے قبل بھی سمپسنز کارٹون کے کورونا وائرس، بیروت دھماکہ ، سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے انتخاب سے متعلق کئی واقعات ہو بہو رونما ہوچکے ہیں۔
انیس سو نواسی میں پیش کیے جانے والی اس کارٹون سیریز کو ایک بہت ہی مشہور اینیمیٹڈ کامیڈی سیریز سمجھا جاتا ہے۔ لیکن آج اس سیریز کی وجہ اہمیت و مقبولیت اس کے مذاق نہیں بلکہ اس میں پیش کیے گئے واقعات کا موجودہ دور میں رونما ہونا ہے۔