سلیمان سفر سے خوفزدہ تھا، فادرز ڈے پر والد کی خوشی کیلئے سفر میں شامل ہوا، شہزادہ داؤد کی بہن کا انکشاف

بحرواقیانوس میں ٹائٹینک کا ملبے دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے سیاحوں میں شامل شہزادہ داؤد کی فیملی نے بھی اپنے پیاروں کی موت کی تصدیق کردی۔

حسین اینڈ کلثوم داؤد فیملی نے شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے بچے اوشن گیٹ کی ٹائٹین آبدوز پر موجود تھے جو زیرِسمندر غرقاب ہوئی، ہم ٹائٹین آبدوز میں موجود دیگر مسافروں کے خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری رسومات سے متعلق جلد آگاہ کیا جائےگا۔ وفات پانے والوں اور ہمارے خاندان کو اس مشکل موقع پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کے شکر گزار ہیں اور ہم نیک تمنائیں رکھنے والوں کے بھی  شکرگزار ہیں جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔

  شہزادہ داؤد کی بڑی بہن عزم داؤد نے غیرملکی میڈیا کو ایک انٹرویو انکشاف کیا ہے کہ ان کا بھتیجا سلیمان ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر سے خوفزدہ تھا، وہ صرف فادرز ڈے پر والد کو خوش کرنے کی خاطر اس پُرخطر سفر میں شریک ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹین 18 جون کو بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہوئی گئی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts