Search
Close this search box.

سعودی عرب کے شہریوں کو بیرون ملک مقیم دوستوں اور رشتے داروں کو عمرے کیلئے مدعو کرنے کی اجازت

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب کے شہریوں کو اب بیرون ملک مقیم اپنے مسلمان دوستوں اور رشتے داروں کو ذاتی وزٹ ویزا پر عمرہ کے لیے مدعو کرنے کی اجازت دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت نے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ ذاتی ویزا آن لائن حاصل کیے جا سکتے ہیں جو یا تو سنگل انٹری یا ملٹی پل انٹری ہو سکتے ہیں۔ ذاتی وزٹ ویزا کے لیے درخواستیں سعودی وزارت خارجہ کے ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے دی جا سکتی ہیں۔

جو لوگ سنگل ویزا انٹری حاصل کریں گے اس ویزے کی معیاد 90 دن ہے جبکہ ملٹی پل انٹری ویزہ کی معیاد ایک سال تک ہے، ایسے افراد جن کے پاس ملٹی پل انٹری ویزہ ہے وہ 90 دن سے زائد تک سعودی عرب میں قیام کرسکتا ہے۔

اس کے تحت مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں عمرہ ادا کرنے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے علاوہ زائرین سعودی عرب کے مختلف سیاحتی مقامات کا بھی دورہ بھی کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے 2016 میں شروع کیے گئے سعودی ویژن 2030 اسٹریٹجک پلان کے تحت سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لیے تاریخی مقامات اور دیگر ثقافتی مقامات کو کھول دیا ہے۔

اس پروگرام کا مقصد تیل کی برآمدات پر انحصار کو کم کرنا اور نئی صنعتوں اور شعبوں میں ترقی کے ذریعے معیشت کو بڑھانا ہے۔ سیاحت سعودی عرب کی حکمت عملی کا ایک کلیدی حصہ ہے، جس کا مقصد 2030 تک 10 کروڑ سیاحوں کو مملکت کی طرف راغب کرنا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں