سعدرضوی کا نکاح، عامرلیاقت حسین کی مبارکباد

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ سعدحسین رضوی کا نکاح انکے ماموں کی صاحبزادی رابعہ بی بی سے ہوا۔ شادی کی تقریب انکے آبائی علاقہ نکہ کلاں اٹک میں ہوئی۔

 

حافظ سعد حسین رضوی کا نکاح سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا۔ نکاح میں سعد حسین رضوی نے سفید لباس کے اپنا روایتی عمامہ بھی پہنا۔

 

سعدحسین رضوی کے نکاح کے حق مہر کی رقم 11 ہزار روپے رکھی گئی۔ نکاح کے موقع پر سعد حسین رضوی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

 

سوشل میڈیا پر عامرلیاقت حسین نے سعد رضوی کے نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ اپنے بھائی، اپنے دوست اور پیر خادم حسین رضوی کے صاحبزادے علامہ حافظ محمدسعد حسین رضوی کے عقد مسنونہ پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، اللہ تعالٰی جوڑی شاد و آباد رکھے (آمین)

 

شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی رشتہ داروں ،تحریک لبیک پاکستان کی مجلسِ شوریٰ سمیت کارکنان نے شرکت کی۔ سعد رضوی کا ولیمہ 6 فروری بروز اتوار لاہور سبزہ زار اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts