Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں، عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، پاکستان سری لنکا والے حالات سے زیادہ دور نہیں۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔

عمران خان نے کہا میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کے لیے اجازت دیتے رہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

عمران خان نے مذید لکھا کہ انکی کال پر عوام نے ردعمل دیا اور سڑکوں پر آئے۔ وہ یقین کے ساتھ کہ سکتے ہیں کہ عوام کے پاس بہت کچھ ہے اور وہ ان مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان نے ٹوئیٹرپیغام میں دوبارہ لکھا کہ پاکستان سری لنکا جیسے حالات سے زیادہ دور نہیں ہے۔ پاکستان میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts