اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ مراد علی شاہ کو سرکلر ریلوے کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔
کراچی سرکلر ریلوے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف ڈبلیو او کوتاحال ٹھیکہ نہ دینے پرعدالت اظہارِ برہمی کیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایف ڈبلیو او نےتاحال کام کیوں نہیں شروع کیا، ہم نے تو سنا تھا کہ ڈیزائن ایف ڈبلیو او بنا رہا ہے ؟ ڈی جی ایف ڈبلیو او نے عدالت کو بتایا کہ ہم نےڈیزائن بنا کردیا تھا لیکن سندھ حکومت نے تاحال منظور نہیں کیا،ریلوے نے ڈیزائن اور سندھ حکومت نے کام شروع کرنے کا حکم دینا ہے، سندھ حکومت نے ہمیں ابھی تک ٹھیکہ نہیں دیا۔
ایف ڈیبلو او کا ڈیزائن منظور نہ کرنے پر عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس حوالے سے عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ جو عدالتی احکامات تھے کہ جو بھی سرکلرریلوے میں رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ چیف سیکریٹری سندھ کو اس معاملے میں پہلے ہی توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔