Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سرکاری خزانے سے کبھی تنخواہ نہیں لی، پیٹرول بھی خود ڈلواتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

 

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ ایف آئی اے پراسکیوٹرنے سلیمان شہباز سمیت تین ملزمان کے ورانٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سلیمان شہباز ماڈل ٹاؤن میں نہیں ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف دوران سماعت روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ بطور وزیراعلی ساڑھے بارہ سال پنجاب کی خدمت کی، 1997 سے آج تک ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی اور پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں۔

 

بیرون ملک آنے جانے اور ہوٹل کے اخراجات بھی اپنی جیب سے کیے اور سرکاری خزانے سے سات آٹھ کروڑ روپے نہیں لیے، اگر میں اتنی کرپشن کروں تو میں کوئی مجنون ہی ہوں گا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے چینی بیرون برآمد کرنے کی اجازت دی مگر اس پر کوئی سبسڈی نہیں دی ، اس فیصلے سے میرے خاندان کو دو ارب کا نقصان پہنچا

 

ایک صوبے نے سبسڈی دی جس سے میرے خاندان کو آٹھ کروڑ کا نقصان ہوا ، دوسری آنے والی حکومت نے ڈیوٹی ختم کردی، میرا خاندان کو اربوں کا نقصان پہنچا تو کیا میں کروڑوں کی کرپشن کروں گا۔

 

سماعت کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے عوام مہنگائی میں پسے ہوئے ہیں، دل پر پتھر رکھ کر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts