سرکاری اداروں میں ہفتے کی 2 تعطیلات ختم، وزیراعظم کا دفتری امور صبح 8 بجے شروع کرنے کا حکم

میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑے اعلانات شروع کردئے۔ سرکاری اداروں کو مکمل فعال اور زیادہ سے زیادہ کام مکمل کرنے کیلئے وزیراعظم ہفتے میں 2 تعطیلات ختم کردیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ رمضان میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔

 

شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات بھی ختم کردیں ، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اپنے اہلخانہ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس منتقل  ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ نے بھی اپنے عہدے کا چارج لےکر کام شروع کردیا۔

 

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم بننے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کم سے کم تنخواہ 25 ہزار، سرکاری محکموں میں ایک لاکھ تک تنخواہ والے ورکرز کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ اور پینشن میں بھی اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts