سرفرازاحمد کشمیرپریمیئرلیگ میں کوٹلی لائنز کے کپتان مقرر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائیٹل جتوانے والے سابق کپتان سرفرازاحمد رواں سال کشمیرپریمیئرلیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سرفرازاحمد اور کوٹلی لائنز ٹیم کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

 

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کو کوٹلی لائنز ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سرفرازاحمد اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کوٹلی لائنز کو چیمپیئن بنوانے کی کوشش کریں گے۔

 

کشمیر پریمیئرلیگ کے پہلے سیزن میں کوٹلی لائنز کی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی تھی اور پہلے ہی راؤنڈ سے ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

 

سرفرازاحمد کا شکار پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 میں پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

سرفرازاحمد کی کپتانی میں پاکستان انڈر19 کا بھی چیمپیئن بن چکا ہے جبکہ وہ پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو بھی ایک مرتبہ چیمپیئن بنواچکے ہیں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ کےڈائریکٹر آپریشنز بن گئے ہیں۔ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد نوجوان کرکٹرز کو سامنے لاکر انہیں خود کو منوانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 

کشمیرپریمیئرلیگ کے پہلے سیزن میں شاہدآفریدی کی قیادت میں راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ محمدحفیظ کی کپتانی میں کھیلنے والی مظفرآباد ٹائیگرز کی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts