سرجانی ٹاؤن کے گھر میں ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی اور خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ سرجانی تھانے میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

  

پولیس کا کہنا ہے کہ درج کئے گئے مقدمہ کے متن کے مطابق داماد گھر سے دودھ لینے نکلا تو دروازہ کھلا چھوڑ گیا تھا۔ مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ انہوں نے رقم لوٹی اور اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔

  

ملزمان نے ڈکیتی کےدوران دوسرے کمرے میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی دوران جب لڑکی کا منگیتر اور اسکا دوست گھر پہنچا تو ملزمان نے ان دونوں سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ڈاکٹرز نے ڈی این اے اور کمیکل تجزیہ کے لئے بھی نمونے لئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی جارہی ہے۔ ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts