سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کردیا۔ ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی سروس میں خلل پڑا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سمندری حدود سے 400 کلو میٹر کے فاصلہ پر عالمی سب میرین کی کیبل کٹ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈ وتھ کی بندش ہوئی ہے۔ پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ کیبل کے صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کنسورشیم انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل سے وقتی طور پر بینڈ وڈتھ کا بندوبست کیا جارہا ہے جب کہ خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts