سال 2022 کی عام تعطیلات کا شیڈول جاری

حکومت کی جانب سے سال 2022 میں شیڈول عام تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ شیڈول میں رواں سال 14 عام تعطیلات ہوں گی۔

 

سال 2022 میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی چھٹی ہوگی۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان جبکہ یکم  مئی کو یوم مزدور کی تعطیلات ہوں گی۔

 

کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کی چھٹیاں 3 ، 4 اور 5 مئی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ عیدالاضحٰی کی تعطیلات 10 ، 11 اور 12 جولائی کو ہوں گی۔ 7 اور 8 اگست کو عاشورہ کی چھٹیاں ہوں گی۔

 

شیڈول کے مطابق 14 اگست کو یوم آزادی ، 9 اکتوبر کو عید میلاد النبی ﷺ اور 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم کے موقع پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts