آئی سی سی نے ایک روزہ فارمیٹ کی سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ جاری کردی۔ سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ کے بعد پاکستانی ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں دوسری پوزیشن پر آگئی۔
پاکستان کی سالانہ ون ڈے رینکنگ اپ ڈیٹ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور پاکستان نے بھارت کی جگہ ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آسٹریلیا کے 118 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان صرف 2 پوائنٹ کا فرق باقی رہ گیا ہے۔
پاکستان ٹیم نے گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی تھی۔ لیکن پاکستان ٹیم کی یہ پہلی پوزیشن صرف 48 گھنٹے ہی رہ سکی تھی۔
پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں شکست ہوگئی اور پاکستانی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی تھی۔