سابق پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید سری لنکن ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور 1992 ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن عاقب جاوید کی خدمات حاصل کرلیں۔

سری لنکا کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عاقب جاوید کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے سری لنکن ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا ٹیم کی کوچنگ کریں گے جس کیلئے سابق کرکٹر فوری طور پر سری لنکا کرکٹ کو جوائن کریں گے۔ سری لنکا کرکٹ کے مطابق عاقب جاوید ابتدائی طور پر فاسٹ بولنگ کے کیمپ کو کنڈکٹ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹر، کوچ اور لاہور قلندرز کے ڈآئریکٹر آپریشنر عاقب جاوید نے سری لنکن بورڈ کےساتھ بولنگ کوچ کی تقرری کو اعزاز قرار دیا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ حکام نے  ایک ہفتے قبل رابطہ کیاتھا۔  سابق ٹی 20 ورلڈ چیمپئن ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کرنا اعزاز ہوگا۔ سری لنکا بہت باصلاحیت ٹیم ہے اور خاص طورپر ٹی 20 میں وہ ہمیشہ ایک خطرناک ٹیم کے طورپر سامنے آئی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts