سابق وزیراعظم شہباز شریف 2 دن پاکستان میں قیام کے بعد ہی واپس لندن روانہ

سابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں 2 دن قیام کے بعد ہی واپس لندن روانہ ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی لندن روانہ ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف لاہور ایئرپورٹ سے لندن کیلئے روانہ ہو گئے۔ شہبازشریف بذریعہ دوحہ لندن پہنچیں گے۔ شہباز شریف لندن میں نوازشریف سے اہم معاملات پر گفتگو کریں گے۔ 

سابق وزیراعظم گزشتہ کچھ عرصے سے لندن میں ہی قیام پزیر تھے اور دو روز قبل ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شہبازشریف نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جا رہے ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہو گی، جس میں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن روانہ ہوئیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts