سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ، نواز شریف سے ملاقات کریں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ شہباز شریف لندن میں پارٹی سربراہ اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

شہبازشریف غیرملکی ایئرلائن سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔ سابق وزیراعظم شہبازبراستہ دوحہ لندن پہنچیں گے۔ شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز بھی سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن دورے کے دوران ن لیگ کے قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کریں گے جب کہ ان کی وہاں پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات طے ہے۔

اس ملاقات میں لندن میں موجود سابق وفاقی وزرا اور ن لیگ کی لیگل ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے، ملاقات میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے اہم ترین موضوع اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قانونی ٹیم نواز شریف کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دے گی۔واضح رہے کہ ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز ہی پارٹی کی لاہور قیادت کو لندن طلب کیا تھا جب کہ کئی اہم رہنما پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts