سابق میونسپل کمشنر کورنگی گرفتار، سونے کی اینٹیں، غیرملکی کرنسی برآمد

سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی کی مبینہ طور پر بڑی کرپشن پکڑی گئی۔ نیب راولپنڈی نے کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

 

گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے سونے کی اینٹیں، بٹن ، ڈالر ، درہم اور ریال برآمد کئے گئے ہیں۔ آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب نے برآمد کیں۔ برآمد کی گئی رقم کو گننے کے لئے نیب حکام کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔

 

ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی، رشوت لیکر ٹھیکے دیئے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتیں تھیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts