انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما انیس ایڈوکیٹ کے کیس کا فیصل سنادیا۔ دہشتگردوں کو اسلحہ اور فنڈز فراہم کرنے کے الزام سے انیس ایڈوکیٹ کو بری کردیا گیا۔
عدالت نے سابق ایم کیوایم رہنما انیس احمد ایڈوکیٹ سمیت دیگر ملزمان کو دہشتگردوں کی معاونت کے کیس میں بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ دیگر ملزمان میں عمران بشیر اور علیم الدین شامل ہیں۔
عدالت کا فیصلہ میں کہنا تھاکہ پراسیکیوشن ملزمان پر الزمات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس لئے تمام ملزمان کو تمام درج مقدمات سے بری کیا جاتا ہے۔
واضح رہے ملزمان پر بھارتی اور ایرانی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے کا الزام تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کئے تھے