Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سائٹ ایریا کراچی کے گودام میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائربریگیڈ کے عملہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا میں سمنز چورنگی کے قریب فیکٹری کے گودام میں آگ لگی۔ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی۔ تین منزلہ عمارت میں عشرت گارمنٹس کا گودام واقع تھا۔

 

فائیر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر ٹینڈرز روانہ کردئے گئے۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ بھجانے کی عمل میں حصہ لیا اور تقریباً آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

 

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مالی نقصان اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

 

شہر قائد میں گزشتہ چند ہفتوں میں فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جسکے نتیجہ میں مالکان کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ خوشی قسمتی سے آتشزدگی کے واقعات میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم فیکٹریوں میں ناکافی انتظامات کی وجہ سے آئے دن آتشزدگی کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts