ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم مالدیپ پہنچ گئی

مالدیپ میں ہونے والی تیرہویں ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ  فزیک چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم مالدیپ پہنچ گئی۔ قومی تن ساز کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستانی باڈی بلڈنگ ٹیم مالدیپ حکومت، مالدییپ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور مالدیپ اولمپک ایسوسی ایشن کی دعوت پر ایونٹ میں شریک ہورہی ہے۔

مالدیپ پہنچنے پر پاکستانی تن ساز انتہائی پرجوش دکھائی دئے اور پاکستان ٹیم نے مالدیپ ایئرپورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

پاکستانی باڈی بلڈنگ ٹیم میں شہزاد قریشی، فضل الٰہی، ابراہیم خان اور شہزاد اللہ شامل ہیں۔ گزشتہ سال مالدیپ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے 3 میڈلزجیتے تھے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts