Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ریڈ لائن بس منصوبہ، کراچی میں 50 ہزار درخت بھی لگائے جائیں گے

بس ریپڈ ٹرانزٹ ریڈلائن منصوبے کے تحت کراچی میں میں 50 ہزار درخت لگانے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی۔ 8500 درختوں کی نقل مکانی بھی کی جائے گی۔

 

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریڈلائن منصوبے پر کام کرنے والی پبلک سیکٹر کمپنی نے "ٹرانس کراچی” نے شہر بھر میں شجرکاری مہم کے تحت 50 ہزار درخت لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

 

یہ درخت شہر کے ماحولیاتی نظام میں موثر تبدیلیوں کا باعث بنیں گے، منصوبے کے تحت لگ نم، گل موہر ، ناریل ، کھجور اور پیپل کے درخت مختلف مقامات پر لگائے جائیں گے۔

 

بی آر ٹی کی تعمیر کیلئے 8 ہزار 500 درختوں کی نقل مکانی بھی کی جائے گی۔ واضح رہے جہاں ایک جانب منصوبے میں شجرکاری کے ذریعے ہزاروں درخت لگانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے وہیں بس کے روٹ کی تعمیر کیلئے راستے میں آنے والے درختوں کو کاٹا بھی جارہا ہے۔

 

سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی انوائرمنٹل امپکٹ اسسمنٹ رپورٹ کے مطابق ریڈلائن منصوبہ کی زد میں 23 ہزار 700 درخت آرہے ہیں، کراچی جیسے درختوں سے محروم شہر میں کٹنے والے درختوں کی یہ تعداد کم نہیں ہے۔

 

ریڈلائن بس منصوبے کے روٹ کی تعمیر کے دوران ٹرانس کمپنی نے کراچی کے شہریوں کیلئے متبادل روٹ پلان بھی تیار کیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

کمپنی نے انُ چھوٹے کاروبار کرنے والوں اور دوکانداروں کو دوبارہ آباد کاری معاوضہ فراہم کرنے کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریبات کا بھی اہتمام کیا ہے جنکے کاروبار کٹ آف ڈیٹ سے پہلے پروجیکٹ سے متاثر ہوئے۔

 

ٹرانس کراچی کے سی ای او آصف جلال کے مطابق ریڈلائن پروجیکٹ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور اس سے روزگار کے بھی ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

 

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts