ریڈلائن بس منصوبہ، درختوں کی کٹائی پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور دیگرحکام کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی ریڈلائن بس کے روٹ کیلئے درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درختوں کی کٹائی پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔

 

درخواست گزار شاہ نوازاور محسن عباسی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درختوں کی کٹائی فوری روکی جائے،ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران 30 ہزار سے زائد درخت کاٹے جا رہے ہیں اور اب تک 2 ہزار درخت کاٹ دیے گئے۔

 

عدالت نے ایڈمنسٹریٹرکراچی اورچیف سیکریٹری کو نوٹس جاری کردئیے۔ سی ای او ملیر،سی ای او کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ، سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹرجنگلات اوروائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کو بھی نوٹس جاری کردئیے۔

 

وکلا کی جانب سے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی اورکہا گیا کہ کراچی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اگر مزید درخت کاٹے گئے تو ماحول خطرناک ہو جائے گا۔

 

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ فی الحال حکم امتناع جاری نہیں کریں گے کیوں کہ ریڈلائن بھی تو عوام کی سہولت کیلئےبن رہی ہے۔

 

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی سڑک پرچیک پوسٹ 6 کے باہر بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی شروع کی گئی۔ کاٹے جانے والی درختوں میں مقامی نیم اور غیر مقامی کونوکارپس شامل ہیں۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts