پرتگال کے اسٹار فٹبالر اور انگلینڈ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر چل پڑا۔ کرسٹیانو رونالڈو جونیئر بھی مانچسٹریونائیٹڈ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔
11 سالہ رونالڈو جونیئر کا مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکیڈمی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔ رونالڈو جونیئر نے اٹلی کے یوونٹس کلب اکیڈمی کو چھوڑ کر مانچسٹریونائیٹڈ سے معاہدہ کیا ہے۔۔
حیران کن طور پر گزشتہ سال کرسٹیانو رونالڈو نے بھی اٹلی کے ہی کلب یوونٹس کو چھوڑ کر مانچسٹریونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔
مانچسٹریونائیٹڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس معاہدہ کا اعلان کیا گیا۔ رونالڈو جونیئر بھی اپنے والد کی طرح 7 نمبر کی جرسی زیب تن کریں گے۔
واضح رہے کہ رونالڈو جونیئر بھی اپنے والد کی طرح فٹبال میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں،وہ میدان میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔