روس یوکرین تنازع، سینکڑوں پاکستانی یوکرین میں پھنس گئے

روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کے بعد ہنگامی حالات کا نفاذ کیا جاچکا ہے جبکہ فضائی آپریشن بند ہونے کے باعث سینکڑروں پاکستانی بھی پھنس گئے ہیں جس میں طالب علم بھی شامل ہیں۔ یوکرین میں پاکستان کے سفارت خانے کو بھی کیف سے ٹرنوپل منتقل کردیا گیا ہے۔


 


میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر حملہ کے بعد روسی فوجیں دارلحکومت کیف کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ پاکستانیوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اسکے باوجود وہاں اب بھی سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔


 


جیو نیوز کے مطابق 500 طلباء اور 1000 دیگر پاکستانی یوکرین کے مختلف شہروں میں موجود ہیں۔ تاہم تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔ یوکرین میں موجود پاکستان کے سفیر نیول کھوکھر نے پاکستانی طلباء کو احتیاطاً مغربی شہر ٹرنوپل جانے کا مشورہ دیا ہے۔


 


یوکرین میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو بھی ٹرنوپل منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی سفارت کار نیول کھوکھر کے مطابق خارکیو سے ٹرنوپل کیلئے ٹرین سروس موجود ہے۔


 


یوکرین میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ مکمل فعال ہے اور یوکرین میں موجود پاکستانیوں کیلئے رابطہ نمبر جاری کردیا گیا ہے۔ یوکرین میں موجود پاکستانی شہری 0380638282984 پر رابطہ کرسکتے ہیں

Spread the love
جواب دیں
Related Posts