رمضان میں کراچی ٹریفک پولیس کی کارروائیاں، یومیہ 10 ہزار سے زائد چالان اور 1 کروڑ روپے تک جرمانے کئے جانے لگے

کراچی میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ کی بنیادوں پر 10 ہزار سے زائد ٹریفک چالان کئے جانے اور جرمانے کی مد میں یومیہ ایک کروڑ روپے تک وصول کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 90 ٹریفک سیکشن ہیں اور ٹریفک پولیس عملے کا دعویٰ ہے کہ ہر ایک سیکشن افسر کو روزانہ 25 سے زائد چالان کا ٹارکٹ دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کی شاہراہوں اور چوراہوں پر 8 سے 10 ٹریفک پولیس اہلکار و افسران گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو روکتے ہیں اور قانون کی مختلف شقیں توڑنے کاجواز بتا کر چالان کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ اہلکار زیادہ پیسوں کے چالان سے ڈراتے ہیں پھر چند سو کی رشوت پکڑ کر کچی پرچی تھما کر کہتے ہیں آگے کوئی پوچھے یا روکے تو پرچی دکھا کر کہنا پیچھے دے آیا ہوں۔

رپورٹ ڈی آئی جی ٹریفک کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث چالان میں اضافہ ہوا ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts