لاہور: رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی،جیل حکام نے بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز کو عدالت پیش کیا۔
جج امجد نذیر چودھری کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج اسد علی نے ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی اور نیب کے گواہوں کو پیش ہونے کے احکامات جاری کر دیئے۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن کی انتقامی کارروائیوں کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے، بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے کا یہ وقت بھی گزر جائے گا۔