راولپنڈی ایکسپریس فلم کا تنازع، شعیب اختر کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، سماعت 30 اگست تک ملتوی

سندھ ہائی کورٹ نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے تنازعہ سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے تنازعہ سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

اپیل کنندہ کے وکیل نےموقف دیا کہ شعیب اختر نے حکم امتناعی سے متعلق عدالت میں غلط بیانی کی۔ شعیب اختر تسلسل سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔ تاہم شعیب اختر کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے اپیل کی سماعت 30 اگست کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر شعیب اختر نے کیو فلمز کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ شیعب اختر نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیو فلمز کے ساتھ میری زندگی پر فلم بنانے اور پروموشن کا معاہدہ ہوا۔ مجھے فلم کے اسکرپٹ پر تحفظات تھے اور وہ اجازت کے بغیر میری زندگی پر فلم نہیں بنا سکتے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts