ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے اور عیدالضحٰی 29 جون کو ہونے کا امکان

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 جون کو ہوگا لیکن ذالحج کے چاند اور عیدالضحٰی سے متعلق ماہرین نے پیشگوئی کردی ہے۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ 

کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی القعد کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ پاکستان میں 18 جون کو شب 9 بج کر 37 منٹ پر ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہوگی جسکے باعث 29 ذی القعد کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان میں 19 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آئے گا اور 20 جون کو پہلی ذی الحج ہوگی اور اس طرح عیدالاضحٰی 29 جون بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کی جاتی ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts