ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کو موقع دیتے ہوئے بھارتی کمانڈرکو رہا کرنے کا فیصلہ کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی سے منسلک معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ، بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی افسوسناک اور گمراہ کن ہے ،حکومت پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کو موقع دیتے ہوئے بھارتی کمانڈرکو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ، اس کو پوری دنیا نے سراہا . ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ، ریکارڈ کی درستگی کیلئے بات کر رہاہوں ، کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی سے منسلک معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ، پلوامہ واقعہ کے بعد 26 فرور ی 2019 کو ہندوستان نے تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف جارحیت کی جس میں نہ صرف انہیں منہ کی کھانی پڑی بلکہ انہوں نے پوری دنیا میں ہزیمت اٹھائی ،افواج پاکستان کے چوکنا اور بر وقت رسپانس نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا، دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے تو ہمارے شاہینوں کو دیکھتے ہی بد حواسی میں خالی پہاڑوں پر پھینک کر چلے گئے ، اس کے جواب میں افواج پاکستان نے قوم کے عظم و اہمیت کے عین مطابق دشمن کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ، اس فیصلے میں پاکستان کی تمام سول اور ملٹری قیادت یکجا تھی .

Spread the love
جواب دیں
Related Posts