Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دیانتداری، ایمانداری اور لوگوں کی خدمت آپکو بہت آگے لے کرجائے گی، نگراں وزیراعلی سندھ کا نئے اے ایس پیز سے خطاب

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے وزیراعلی ہاؤس میں 50ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء سے ملاقات کی اور انکا حوصلہ بڑھایا۔

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس 2021 بیچ کے تحت اے ایس پیز کو تربیت فراہم کی گئی۔ آپ نوجوان ہیں، یہ آپکے کیریئر  کا آغاز ہے اور آپ کا شاندار مستقبل ہے۔

نگراں وزیراعلی سندھ نے تمام اے ایس پیز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ دیانتداری، ایمانداری، محنت اور اپنے لوگوں کی خدمت آپ کو بہت آگے لے جائے گی۔ 

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے اے ایس پیز سے سوال کیا کہ نئے اے ایس پیز میں زیادہ تر ڈاکٹرز اور انجینیئرز تھے آپ اپنا پروفیشن چھوڑ کر پولیس سروس میں کیوں آئے؟

وزیراعلی کے سوال پر نئے اے ایس پیز نے کہا کہ پولیس سروس بہت اہم ہے اس لیے ہم نےاسے منتخب کیا ہم ایک عزم کے ساتھ پولیس سروس میں آئے ہیں اور مکمل ایمانداری سے اپنا کام کریں گے۔

ملاقات کے دوران نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے نئے اے ایس پیز کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔ ملاقات میں نگراں وزیر داخلہ برگیڈیئر (ر) حارث نواز، آئی جی پولیس رفعت مختار، کمانڈنٹ نعمان صدیقی اور دیگر بھی  شریک تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts