دھمکی آمیز خط سے متعلق سینیئرصحافیوں کو بریفنگ، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب مؤخر

وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے اہم خطاب مؤخر کردیا گیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام وزیراعظم کا خطاب مؤخر ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔


وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی موجود تھے۔اسد عمر نے دھمکی آمیز خط سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دی۔


وزیراعظم نے بتایا کہ خط سے متعلق ملک کا نام نہیں بتاسکتے لیکن خط ہمارے اپنے سفیر کی جانب سے لکھا گیاہے۔ خط پر پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ دیں گے کیونکہ خط پر نیشنل سیکیورٹی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطاطق ملاقات میں وزیراعظم نے خط صحافیوں کو نہیں دکھایا صرف اس کے مندرجات شیئر کیے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ خط عسکری قیادت سے شیئر کیا جاچکا ہے، خط میں جو زبان استعمال ہوئی وہ بتا بھی نہیں سکتے۔


خیال رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور کہا تھاکہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔


وزیراعظم کے دعوے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے خط سامنے لانے اور ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
Spread the love
جواب دیں
Related Posts