Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دھاندلی کرکے ہم سے سیٹیں چھینی گئیں، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے، سعیدغنی

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے اور دھاندلی سے چھینی گئیں سیٹیں واپس لیں گے۔

سعیدغنی نے ڈسٹرکٹ ملیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں جسطرح دھاندلی کرکے ہم سے سیٹیں چھینی گئی تھیں انہیں ہر صورت واپس لینا ہے۔ 

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر سلمان بلوچ، جنرل سیکریٹری محمدساجد جوکھیو، این اے 237 کے ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار حکیم بلوچ اور دیگر حکام اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں 16 اکتوبر کو ہونے والے این اے 237 کے ضمنی انتخابات اور 23 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اجلاس میں انتخابات کیلئے مہم چلانے کے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات اور اسکے بعد بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts