کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سالانہ مینٹیننس کی جائے گی جسکے باعث شہرقائد میں 3 دسمبر کو پانی کی فراہمی جزوی متاثر رہے گی۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے 24-2023ء کے سالانہ مینٹیننس کے کام کے باعث 3 دسمبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ 3 دسمبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گا۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کے باعث شہر کو 75 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہو گا۔
کراچی واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور پانی کو احتیاط سے استعمال کریں۔