فیصل آباد میں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق تیزاب پھیکنے کے نتیجے میں دوستی سے انکار کرنے والی لڑکی کا چہرہ اور جسم بُری طرح جھلس گیا جب کہ اس کی چھوٹی بہن کے جسم پر بھی تیزاب گرا ہے، دونوں بہنوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا