دورہ پاکستان کیلئےآسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، تمام اسٹار کھلاڑی شامل

آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےخلاف اگلے ماہ شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لئے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کے 18 رکنی اسکواڈ میں تمام مایہ ناز اور اسٹار کرکٹرز شامل ہیں۔ پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اسٹیوون اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

 

دورہ پاکستان کے لئے اعلان کردیا آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز ، ایشٹن ایگر ، اسکاٹ بولینڈ ، ایلیکس کیری ، کیمرون گرین ، مارکس ہیرس ، جوش ہیزل ووڈ ، جوش انگلش، عثمان خواجہ ، مارنس لبوشین ، نیتھن لائن ، مچل مارش ، مائیکل نیسر ، اسٹیوون اسمتھ ، مچل اسٹارک، مچل سوئپسن ، اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔



آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مضبوط ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کے کسی کھلاڑی نے دورہ پاکستان سے دستبرداری ظاہر نہیں کی۔ حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں حصہ لینے والے تمام پلیئرز دورہ پاکستان پر بھی آئیں گے۔

 

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ہی پاکستان پہنچ جائے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی ، دوسرا کراچی اور تیسرا لاہور میں شیڈول ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts