دودھ کی قیمتوں میں کمی پر کمشنر کراچی کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر دودھ کی قیمتیں کم کرنے پر کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کر دیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیری فارمرز کی جانب سے کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے عدالت میں استدعا کی کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت میں کمی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر کی گئی ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈیری فارمرز کو دودھ 196 روپے فی لیٹر پڑ رہا ہے، کمشنر کراچی نے 200 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے کہا کہ کمشنر کراچی کا دودھ کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے کمشنر کراچی اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts