Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دنیا کی 500 بہترین جماعت میں پاکستان کی صرف ایک قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد شامل

برطانوی میگزین ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بندی برائے 2023 میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ہے۔

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کا 401 واں نمبر ہے جبکہ 1000 بہترین جامعات میں پاکستان کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یو ایم ٹی شامل ہے۔

عبدالولی خان یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، کامسیٹس اسلام آباد، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یو ای ٹی ٹیکسلا، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد بھی دنیا کی بہترین 1000 جامعات میں شامل ہیں۔

عالمی درجہ بندی میں بھارت کی پانچ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو 500 جامعات میں شامل کیا گیا ہے جن میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس 251 نمبر پر ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن عالمی درجہ بندی میں 104 ممالک اور خطوں کی 1,799 جامعات شامل کی گئی ہیں۔

بہترین جامعات میں پہلا نمبر برطانیہ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ کا ہے جبکہ دوسرا نمبر امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی، تیسرا نمبر برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج کا ہے۔

ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس جائزے کی بنیاد 13 پرفارمنس انڈیکیٹر ہیں جن میں تدریس، تحقیق، علم کی منتقلی اور عالمی نقطۂ نظر شامل ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے اپنے جائزے میں کہا ہے کہ تحقیق میں امریکی جامعات کی بالادستی اب ختم ہو رہی ہے اور چین کی جامعات کا معیار بڑھ رہا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts