پاکستان مسلم لیگ نون نے گزشتہ روز ضلع قصور کے شہر کھڈیاں میں جلسہ کیا۔ جلسے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی خطاب کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ممکنہ احتجاج روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر قصور نے قصور ضلع میں دفعہ 144 کا اطلاق 7 دن کے لیے کیا تھا۔
دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران ہی وزیر اعظم شہباز شریف نےاتوار کو قصور کے شہر کھڈیاں میں ملک احمد خان کی دعوت پر جلسہ عام میں شرکت کی اور جلسے سے خطاب بھی کیا۔ جلسے میں وزیراعظم شہباز شریف پارٹی ترانوں پر جھومتے اور نعروں کا جواب دیتے بھی نظر آئے۔
What an electrifying atmosphere. Seeing the enthusiasm of the public, Shahbaz Sharif himself got charged up.
#قصور_عوام_شہباز_کے_ساتھ pic.twitter.com/aEWdl7Ztno
— PMLN DIGITAL (@pmlndigitalpk) August 6, 2023
گزشتہ روز دن میں ٹرین کے المناک حادثے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے جلسے میں اسطرح کے انداز کو عوام کی جانب سے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود جلسہ کرنے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ نون کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔