دعا منگی کیس کے فرار مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک، نام ای سی ایل میں شامل

کراچی کے ہائی پروفائل دعا منگی کیس کے مرکزم ملزم زوہیب قریشی کے فرار ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔ تفتیشی افسر کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق زوہیب قریشی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا ہے جبکہ اسکا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔


انسداد دہشت گردی عدالت سے دُعا منگی اور بسمہ اغواء کیس کے ملزم زوہیب قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، تفتیشی افسر نے ملزم کے فرار ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔


پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم کا قومی شناختی کارڈ عدالتی حکم پر بلاک کیا جاچکا ہے، جبکہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔


رپورٹ کے مطابق ملزم زوہیب قریشی 27 جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کی حراست سے فرار ہوا، ملزم کے فرار ہونے کے بعد مقدمات جیل کورٹ منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


 


 


 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts