دعا زہرہ کے گھر سے نکلتے وقت ظہیراحمد کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف

کراچی سے لاپتا ہوکر پنجاب سے ملنے والی دعا زہرہ کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں ظہیر احمد کے فون ریکارڈ کی تفصیلات جمع کرادیں جسکے مطابق دعا زہرہ کے گھر سے نکلتے وقت ظہیراحمد کی کراچی میں موجود تھا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار مہدی کاظمی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں دعا زہرہ کیس کے تفتیشی افسرنے عدالت میں  پیش رفت رپورٹ جمع کروائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مقدمے میں 33 ملزمان نامزد ہیں،  مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ نور بی بی سمیت 8 خواتین بھی نامزد ہیں۔ رپورٹ میں پولیس نے ظہیر سمیت دیگر ملزمان کو عدم گرفتار قرار دیا ہے۔ 

پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کم عمر ہے ملزم ظہیر کا سی ڈی آر ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے رپورٹ میں  انکشاف کیا گیا ہے کہ  دعا زہرہ کے اغوا کے وقت ظہیر کراچی میں موجود تھا۔

ملزمان کیخلاف سی ڈی آر سامنے آنے کے بعد ٹھوس ثبوت موجود ہیں جس کی بنیاد پر  ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ پولیس نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 363 اور کم عمری میں شادی کی دفعات شامل کرنے کی اجازت بھی مانگ لی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ظہیر کی 16 اپریل کو دعا زہرا کے لاپتہ ہونے کے وقت کراچی میں موجودگی ثابت ہوئی ہےہم غیر جانبداری سے تفتیش کررہے ہیں۔

دعا زہرا کی پنجاب سے بازیابی کیلئے محکمہ سندھ سے اجازت طلب کی جارہی ہے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts